دنیا

بحیرۂ روم میں مصری بندرگاہ پر ڈرون حملہ، گیس اسٹوریج ٹینکر متاثر

  • ڈرون حملے سے فلوٹنگ اسٹوریج ٹینکر "انرجوس ونٹر" میں آگ لگ گئی، جو پھیل کر دوسرے جہاز "گیس لاگ سیلم" تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

سمندری سکیورٹی کمپنی ایمبری نے بدھ کو واقعے کے ابتدائی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مصر کی بحیرۂ روم کی بندرگاہ دمیاط پر موجود امریکی ملکیتی گیس ذخیرہ کرنے والے ٹینکر کو ڈرون نے نشانہ بنایا۔

بندرگاہی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انچ کیپ نے ایک الگ پیغام میں بتایا کہ دمیاط بندرگاہ پر موجود دو گیس ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔

واقعے سے باخبر تین تجارتی ذرائع کے مطابق ڈرون نے تیرتے ہوئے گیس ذخیرہ کرنے والے ٹینکر ”انرجوس ونٹر“ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور بعد ازاں یہ آگ دوسرے جہاز ”گیس لاگ سیلم“ تک پھیل گئی۔

دو الگ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ ڈرون حملہ تھا۔

ایمبری کے مطابق عملے کو بحفاظت نکال اور آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ کسی فریق نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔