دنیا

ایران کا انتباہ: منجمد فنڈز بطور ہرجانہ لینے والوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

  • ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کر دیا کہ ایران کی جانب سے نقصان پہنچائے جانے والے بحری جہازوں کو امریکی بحریہ تحفظ فراہم کرے گی
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک یا کمپنی ایران کے منجمد اثاثوں میں سے اپنے نقصان زدہ بحری جہازوں کے بدلے ہرجانہ وصول کرے گی، اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خلیج میں ایران کی کارروائیوں سے نقصان اٹھانے والے بحری جہازوں کے مالکان کو ایران کے منجمد اثاثوں سے ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔