کھیل
اے لیگ ویمن میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، سیم کیر
- قومی ٹیم اور بیرونِ ملک سے لوٹنے والی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی موجودگی سے ماضی میں لیگ کو فائدہ پہنچا
آسٹریلوی فٹ بال اسٹار سیم کیرکا کہنا ہے کہ قومی ٹیم (میٹیلڈاز) کی سرفہرست کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کے لیے اے لیگ ویمن میں مزید سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔
چیلسی میں ساڑھے چھ سال گزارنے کے بعد امریکی کلب گوتم ایف سی سے منسلک ہونے والی 32 سالہ اسٹرائیکر نے کہا کہ اگر اے لیگ میں مناسب پیشہ ورانہ ماحول اور بہتر معاوضہ ملے تو کئی کھلاڑی واپسی پر غور کر سکتی ہیں۔اے لیگ میں کھلاڑیوں کی کم از کم سالانہ اجرت 18,486 امریکی ڈالر ہے، جو امریکی این ڈبلیو ایس ایل کے 50,500 ڈالر کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کیٹلن فورڈ، اسٹیف کیٹلی اور میری فاؤلر سمیت آسٹریلیا کی بیشتر اہم کھلاڑی یورپ اور امریکہ کا رخ کر رہی ہیں۔ سیم کیر کے مطابق لیگ کی پائیدار ترقی کے لیے مزید وقت اور مالی تعاون درکار ہے۔