دنیا

امریکہ نے سائبر جرائم میں ملوث افراد کے لیے ویزا پابندیوں کی پالیسی کا اعلان کر دیا

  • ایسے جرائم میں ملوث افراد کے قریبی اہل خانہ کو بھی ویزا پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو نئی ویزا پابندیوں کی پالیسی کا اعلان کیا، جس کے تحت ان افراد کو ہدف بنایا جائے گا جو سائبر جرائم اور سائبر ذرائع سے کیے جانے والے جرائم کے ذمہ دار یا ان میں ملوث ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روبیو نے کہا گیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے قریبی اہل خانہ کو بھی ویزا پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔