مارکٹس

میزان بینک نے جی ایچ ٹی اے پروگرام میں 2 ارب روپے کے قرضے تقسیم کردیے

  • بینک کی ماہانہ ہاؤسنگ فنانس کی مد میں بھی اب تک کی سب سے زیادہ 1.3 ارب روپے کی قرضہ فراہمی ریکارڈ کی
شائع اپ ڈیٹ

میزان بینک نے حکومتِ پاکستان کے فلیگ شپ سستے ہاؤسنگ منصوبے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام گھر ہو تو اپنا (جی ایچ ٹی اے) کے تحت 2 ارب روپے کی قرضہ فراہمی مکمل کرنے کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

بینک نے ماہانہ ہاؤسنگ فنانس کی مد میں بھی اب تک کی سب سے زیادہ 1.3 ارب روپے کی قرضہ فراہمی ریکارڈ کی جو اس کی شریعہ کمپلائنٹ (اسلامی اصولوں کے مطابق) ہاؤسنگ فنانسنگ سہولیات کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتی ہے اور پاکستان کے ہاؤسنگ فنانس شعبے میں اس کی قیادت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

سستے ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے حکومتِ پاکستان نے میرا گھر میرا آشیانہ کے نام سے مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم متعارف کرائی ہے۔

سبسڈی یافتہ ہاؤسنگ فنانس اسکیم کے تحت بینک 20 سال تک کی مدت کے لیے فکسڈ ٹرم کی بنیاد پر 10 ملین (ایک کروڑ) روپے تک کا قرض فراہم کررہے ہیں۔

میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ احمد علی صدیقی نے کہا کہ یہ کامیابیاں حکومت کے سستے ہاؤسنگ پروگرام اور مجموعی ہاؤسنگ فنانس مارکیٹ کی معاونت کے لیے میزان بینک کے مسلسل عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک اخلاقی اصولوں اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ سلوشنز کے ذریعے افراد اور خاندانوں کو اپنے گھر کے خواب کی تکمیل میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026