کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی راولپنڈی میں بھرپور تیاریاں جاری

  • کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں تین گھنٹے کے سخت تربیتی سیشن میں حصہ لیا
شائع اپ ڈیٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں تین گھنٹے کے سخت تربیتی سیشن میں حصہ لیا جس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ اسد شفیق اور باؤلنگ کوچ عمر گل نے کیریبین دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے تینوں شعبوں میں ٹیم کی نگرانی کی۔

ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریکٹس وکٹوں پر نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل میچ کی تیاری اور کمبی نیشنز کو جانچنے کے لیے جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔