ایمباپے اور ڈیمبیلے کا جادو چل گیا، فرانس مراکش کو ہرا کر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- مراکش کے خلاف فرانس کی 2-0 سے شاندار فتح
کیلین ایمباپے اور عثمان ڈیمبیلے کے شاندار گولز کی بدولت فرانس نے مراکش کو 2-0 سے ہرا کر مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایمباپے نے میچ کے 60 ویں منٹ میں ٹورنامنٹ کا اپنا آٹھواں گول اسکور کیا جبکہ چھ منٹ بعد ڈیمبیلے نے ٹیم کی برتری دگنی کرکے جیت یقینی بنا دی۔ مراکشی ٹیم فرانس کے مضبوط دفاع کے سامنے بے بس نظر آئی۔ فرانس کا اگلا مقابلہ منگل کو اسپین یا بیلجیم سے ہوگا۔
دوسری جانب فیفا کے ریفری چیف پیئر لوئیگی کولینا نے ارجنٹائن اور مصر کے میچ میں امپائرنگ پر اٹھنے والے سوالات کو مسترد کرتے ہوئے ریفریز کی دیانت داری کا دفاع کیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ناروے کے مایہ ناز اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کا راستہ روکنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ ہالینڈ کا کہنا ہے کہ میچ کا سارا دباؤ انگلش ٹیم پر ہوگا۔