دنیا
نیویارک کے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت کم از کم 8 افراد زخمی
- اے بی سی نیوز نے اتوار کو نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیر رات پیش آیا۔
امریکا میں یومِ آزادی (4 جولائی) کی تقریبات کے دوران نیویارک کے بروکلین علاقے کونی آئی لینڈ میں جمعہ کی رات فائرنگ کے واقعے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
اے بی سی نیوز نے اتوار کو نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیر رات پیش آیا۔
تاہم رائٹرز اس رپورٹ کی فوری طور پر آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔