دنیا
یورپی یونین کی روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تجویز
- کاجا کالاس نے یوکرین پر روس کے حالیہ حملوں کے بعد پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کی
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے جمعرات کو کہا کہ وہ یوکرین پر روس کے حالیہ حملوں کے بعد روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کریں گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ میں آج روس کے فوجی و دفاعی صنعتی شعبے کی معاونت کرنے والے مزید اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کروں گی۔ یہ اقدام حالیہ حملوں کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ ماسکو جتنا زیادہ شہریوں کو نشانہ بنائے گا، اس پر اتنی ہی زیادہ پابندیاں عائد کی جانی چاہییں۔