ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی، ماہانہ اضافہ برقرار
- ستمبر کی ترسیل کیلئے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ دوپہر کے وقفے تک 47 رنگٹ کمی کے ساتھ 4,541 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آ گیا
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سویا آئل کی کمزور قیمتیں اور پیداوار میں متوقع اضافہ ہے تاہم اس کے باوجود یہ کنٹریکٹ ماہانہ بنیادوں پر منافع حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر ستمبر کی ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ دوپہر کے وقفے تک 47 رنگٹ (1.02 فیصد) کمی کے ساتھ 4,541 رنگٹ (1,116.55 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آ گیا۔
مسلسل دو ماہ کی گراوٹ کے بعد رواں ماہ اب تک اس کانٹریکٹ میں 1.10 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
کوالالمپور میں قائم ٹریڈنگ فرم آئس برگ ایکس ایس ڈی این بی ایچ ڈی‘ کے پروپرائٹری ٹریڈر ڈیوڈ اینگ کے مطابق، ایشیائی منڈی کے اوقات کار کے دوران سویا آئل مارکیٹ میں مندی کے اثرات کے باعث پام آئل کی مارکیٹ بھی نیچے رہی جبکہ آنے والے ہفتوں میں پیداوار میں اضافے کی توقعات بھی سرمایہ کاروں کے جذبات پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔