پاکستان
پاکستان اور ایران کا سڑک و ریل رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- پاکستان اور ایران نے تجارت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے سڑک و ریل نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے
پاکستان اور ایران نے تجارت کے فروغ کے لیے سڑک اور ریلوے رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اس حوالے سے مفاہمت اسلام آباد میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق کے درمیان ملاقات میں طے پائی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تجارتی مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے مضبوط زمینی رابطے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ایرانی وفد کو یقین دلایا کہ نقل و حمل سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔
ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ نے امن معاہدے کے لیے سہولت کاری میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار پر گہرے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔