مارکٹس
پام آئل کی قیمتوں میں مسسل دوسرے سیشن میں اضافہ
- بینچ مارک پام آئل معاہدہ 39 رنگٹ یعنی 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 4,685 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل دوسرے سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ ڈالیان اور شکاگو کی خوردنی تیل کی منڈیوں میں تیزی تھی اور یہ قیمتیں دو ہفتوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں ستمبر کی ترسیل کے لیے بینچ مارک پام آئل معاہدہ 39 رنگٹ یعنی 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 4,685 رنگٹ (1,129.46 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔