کاروبار اور معیشت

بینک اسلامی کی کل ملکیتی ذیلی کمپنی بی آئی پی ایل ایکسچینج نے کام کا آغاز کردیا

  • بی آئی پی ایل ایکسچینج کا آغاز ہماری مالیاتی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور ربوٰ سے پاک مالیاتی نظام سے ہماری وابستگی کو آگے بڑھانے کی جانب اسٹریٹجک قدم ہے، رضوان عطا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینکوں میں سے ایک بینک اسلامی کی کُل ملکیتی ذیلی کمپنی بی آئی پی ایل ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ،نے کام آغاز کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت بینک کی اسٹریٹجک توسیعی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے جوپورے پاکستان میں اس کے صارفین کے لیے ربوٰ سے پاک مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

بی آئی پی ایل ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ بینک اسلامی کی ایک خودمختار ذیلی کمپنی ہے جس کی پہلی شاخ کا افتتاح جے ایس گروپ کے بانی جہانگیر صدیقی نے کیا۔ تقریب میں بینک اسلامی اور جے ایس گروپ کی قیادت نے شرکت کی جن میں جے ایس گروپ کے صدر سلیمان لالانی، جے ایس سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد ناصر، بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرعمران ایچ شیخ، بی آئی پی ایل ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخ جی اور دیگر سینئر انتظامی اراکین شامل تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ بی آئی پی ایل ایکسچینج کا آغاز ہماری مالیاتی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور ربوٰ سے پاک مالیاتی نظام سے ہماری وابستگی کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم ہے۔ یہ نیا منصوبہ ہمیں صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے قابل بنائے گا اور پاکستان کے اسلامی مالیاتی شعبے کی ترقی میں بھی کردار ادا کرے گا۔

بی آئی پی ایل ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخ جی نے کہا کہ آج پاکستان میں صارفین کو شفاف اور شریعت سے ہم آہنگ زر مبادلہ کی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ہمارے مشن کا آغاز ہے، ہم اپنے شراکت داروں اور اسپانسرز کے اعتماد اور بھروسے کے لیے اُن کے شکر گزار ہیں۔ یہ آغاز شریعت کی پاسداری، دیانت داری اور خدمات کے اعلیٰ معیار پر مبنی قابلِ اعتماد مالیاتی حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

بی آئی پی ایل ایکسچینج کمپنی کا قیام ایک شفاف اور شریعت سے ہم آہنگ فریم ورک کے تحت جائز غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین اور مبادلے کی بنیادی خدمات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔ کمپنی کے قیام کے ساتھ بینک اسلامی نے پورے ملک میں اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور سود سے پاک مالیاتی نظام کو مزید فروغ دینے کے اپنے عزم کو ایک بار پھر مضبوط کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026