کھیل

ران کی تکلیف برقرار، اطالوی ٹینس اسٹار لورینزو موساتی ومبلڈن سے دستبردار

  • موساتی 2024 میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے، وہ مئی کے وسط میں روم میں ہونے والے اٹالین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں کیسپر روڈ سے ہارنے کے بعد سے اب تک کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں
شائع June 18, 2026 اپ ڈیٹ June 18, 2026 01:18pm

اٹلی کے ٹینس اسٹار لورینزو موساتی ران کی انجری کے باعث ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

سابق ورلڈ نمبر 5 اسی تکلیف کی وجہ سے اس سے قبل فرینچ اوپن میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔2024 میں ومبلڈن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے 24 سالہ موساتی مئی کے وسط میں اٹالین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں کیسپر روڈ سے ہارنے کے بعد سے اب تک کورٹ میں نہیں اترے ہیں۔

موساتی نے انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ میری بحالی کا عمل بہت اچھا چل رہا ہے، لیکن چونکہ میں نے ابھی تک مکمل ٹریننگ کا آغاز نہیں کیا، اس لیے ہم نے بوجھل دل کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس سال ومبلڈن میں حصہ نہیں لے سکوں گا۔ یہ ایک مشکل لیکن درست فیصلہ ہے۔