بجٹ معاشی استحکام کی ضمانت دیتا ہے، زبیر طفیل
- صدر یو بی جی کا برآمدات بڑھانے اور توانائی بحران کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار
یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو معاشی استحکام کا ضامن قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹیکس اصلاحات کو سراہا، تاہم برآمدات بڑھانے اور توانائی بحران کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات نہ ہونے پر تشویش بھی ظاہر کی۔
زبیر طفیل نے اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 71 ارب اور ایکسپورٹ ری فنانسنگ کے لیے 88 ارب روپے مختص کرنے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جی ڈی پی شرح نمو 3.7 فیصد ہونا، مالیاتی خسارہ کم ہونا اور زرمبادلہ کے ذخائر کا 18 ارب ڈالر تک پہنچنا اہم معاشی کامیابیاں ہیں۔
انہوں نے ریٹیلرز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی حمایت کی لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا کہ ان پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 50 کروڑ روپے تک کی آمدن پر سپر ٹیکس کے خاتمے اور فائلرز کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں کمی کا بھی خیرمقدم کیا۔