دنیا
عمان کے قریب ٹینکر پر حملے کے بعد 3 بھارتی بحری اہلکار لاپتہ ہیں، بھارت
- آئل ٹینکر مشتبہ امریکی میزائل حملے میں نشانہ بن گیا
بھارت کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر حملے کے بعد 21 بھارتی بحری اہلکاروں کو بچا لیا گیا ہے، تاہم تین اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم عمان کے قریب تجارتی جہاز ‘سیٹیبیلو’ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، جو آج ہی پیش آیا ہے۔“
بیان کے مطابق بھارت کا سفارت خانہ عمان میں صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے سلسلے میں عمانی حکام کے ساتھ فعال رابطے میں ہے۔
بحری حکام کے مطابق آئل مصنوعات کا ٹینکر مبینہ طور پر امریکی میزائل حملے کی زد میں آیا ہے۔