بیلون ڈی اور ایوارڈز کی تقریب اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر رواں سال پہلی بار 26 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہوگی۔
فرانس فٹبال میگزین کی جانب سے 1956 میں شروع کیا جانے والا بیلون ڈی اور (Ballon d’Or) عالمی فٹبال کا سب سے معتبر اعزاز مانا جاتا ہے۔
یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کے 70ویں ایڈیشن کو لندن میں منعقد کرنے کا فیصلہ انگلینڈ کے عظیم فٹبالر اسٹینلے میتھیوزکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے جو سات دہائیاں قبل یہ باوقار اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے تھے۔
تقریب کے حتمی مقام کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے جو کہ روایتی طور پر پیرس میں منعقد کی جاتی ہے۔