مارکٹس
ملائیشین پام آئل مارکیٹ مندی کا شکار
- پام آئل کا بنیادی کنٹریکٹ 24 رنگٹ کی کمی کے ساتھ 4,462 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آ گیا
ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودے پیر کو مندی کا شکار ہوگئے جس کی وجہ ڈالیان مارکیٹ میں حریف خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی اور خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں رہیں جنہوں نے مارکیٹ کے رجحان کو متاثر کیا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر اگست کی ترسیل کے لیے پام آئل کا بنیادی (بینچ مارک) کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار کے دوران 24 رنگٹ یا 0.53 فیصد کی کمی کے ساتھ 4,462 رنگٹ (1,130.19 ڈالرز) فی میٹرک ٹن پر آ گیا۔