کھیل
میسی چوٹ کے باعث میچ ادھورا چھوڑ کر باہر، ورلڈ کپ میں شرکت پر نظریں
- اتوار کے میچوں کے بعد ایم ایل ایس میں چھ ہفتوں کا وقفہ شروع ہو گیا جبکہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی تک جاری رہے گا
انٹر میامی کے کپتان لیونل میسی اتوار کی رات فلاڈیلفیا یونین کے خلاف میچ کے 73 ویں منٹ میں بائیں ران کی تکلیف کے باعث میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ فری کک کے بعد میسی کو ران پکڑتے دیکھا گیا، جس پر انہوں نے خود متبادل کھلاڑی میٹیو سلویٹی کی درخواست کی۔
میسی رواں سیزن کے 14 میچوں میں 12 گولز اور 8 اسسٹس کے ساتھ شاندار فارم میں ہیں۔ اتوار کے میچوں کے بعد فیفا ورلڈ کپ (11 جون تا 19 جولائی) کی وجہ سے ایم ایل ایس میں چھ ہفتوں کا وقفہ شروع ہو گیا ہے۔
امید ہے کہ میسی دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی نمائندگی کریں گے، جس کا پہلا میچ 16 جون کو الجزائر کے خلاف ہے۔ ارجنٹائن ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 6 جون کو ہونڈوراس اور 9 جون کو آئس لینڈ کے خلاف دوستانہ میچز بھی کھیلے گا۔