کھیل
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز، آسٹریلیا ٹیم کا پہلا گروپ اسلام آباد پہنچ گیا
- اسلام آباد پہنچنے پر مہمان کھلاڑیوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا
پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ اسلام آباد پہنچ گیا۔
اسلام آباد پہنچنے پر مہمان کھلاڑیوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ آسٹریلین سکواڈ کی قیادت مچل مارش کررہے ہیں۔
آسٹریلوی اسکواڈ کا دوسرا گروپ آج اسلام آباد پہنچے گا جس کے بعد تمام کھلاڑی مشترکہ پریکٹس سیشنز کا آغاز کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 2 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو لاہور میں ہوگا۔