پاکستان
چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے اموات، صدر مملکت آصف علی زرداری کا اظہارِ افسوس
- مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِمملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے المناک حادثے پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری امدادی کارروائیوں میں پھنسے ہوئے باقی کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
صدرمملکت نے حادثے کے بعد چینی حکام کی جانب سے امدادی اور ہنگامی اقدامات کو بھی سراہا۔
انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔