کھیل

کلائی کی انجری سے نجات نہ مل سکی، الکاراز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

  • صحتیابی کا عمل بہتر ہے مگر بدقسمتی سے ابھی کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہوں، ٹینس اسٹآر
شائع اپ ڈیٹ

دنیا کے دوسرے نمبر کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز کلائی کی انجری کے باعث ومبلڈن اور کوئینز کلب ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

23 سالہ ہسپانوی کھلاڑی، جو اس سے قبل فرینچ اوپن سے بھی باہر ہو چکے تھے گزشتہ ماہ بارسلونا اوپن کے بعد سے کورٹ میں نہیں اتر سکے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دو بار کے ومبلڈن چیمپئن الکاراز کا کہنا تھا کہ ان کی ریکوری بہتر ہو رہی ہے لیکن وہ ابھی کھیلنے کے لیے پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ الکاراز اور اطالوی اسٹار جینک سنر کے درمیان سنسنی خیز رقابت ٹینس شائقین کی توجہ کا مرکز رہی ہے، اس لیے رواں برس آسٹریلین اوپن جیتنے والے الکاراز کی ومبلڈن میں عدم موجودگی کو شائقین اور براڈکاسٹرز کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔