مارکٹس
جون میں خام پام آئل کی قیمتیں 1,110 ڈالر فی ٹن کے آس پاس برقرار رہنے کا امکان
- بائیو فیول سے متعلق عالمی پالیسیاں قیمتوں کو سہارا دے رہی ہیں، ملائیشین پام آئل کونسل
خام پام آئل کی قیمتیں جون میں 4,400 رنگٹ فی میٹرک ٹن کے آس پاس برقرار رہنے کی توقع ہے۔
ملائیشین پام آئل کونسل نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جون میں خام پام آئل (کروڈ پام آئل) کی قیمتیں 4,400 رنگٹ (1,110 ڈالر) فی میٹرک ٹن کے آس پاس برقرار رہنے کی توقع ہے، کیونکہ بائیو فیول سے متعلق عالمی پالیسیاں قیمتوں کو سہارا دے رہی ہیں جبکہ موسم کے خطرات سپلائی کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کررہے ہیں۔