کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4548 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4548 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 26 روپے کے اضافے سے 8099 روپے ہوگئی۔