کاروبار اور معیشت

پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مستعفی

  • خالی ہونے والی اسامی متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق مناسب وقت پر پُر کی جائے گی، کمپنی نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان آکسیجن لمیٹڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ متین امجد نے 25 جون 2026 سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کوایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ خالی ہونے والی یہ اسامی متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق مناسب وقت پر پُر کی جائے گی۔

کمپنی کو 1949 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ (شامل) کیا گیا تھا اور 1958 میں اسے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا گیا۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی انڈسٹریل اور میڈیکل گیسوں اور ویلڈنگ الیکٹروڈز کی تیاری ہے جبکہ اس کے ساتھ یہ طبی آلات (میڈیکل ایکوپمنٹ) کی مارکیٹنگ بھی کرتی ہے۔