کھیل
بنگلادیش ٹیسٹ: حسن علی سر پر چوٹ لگنے سے زخمی، حالت خطرے سے باہر، دوبارہ بولنگ شروع کردی
- حسن علی کی اپنی ہی گیند پر دائیں جانب ڈائیو لگا کر کیچ پکڑنے کی کوشش
بنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر کے ذریعے میدان سے باہر منتقل کیا گیا۔
میچ کے آٹھویں اوور میں تنزید حسن تمیم کے شاٹ پر حسن علی نے اپنی ہی گیند پر دائیں جانب ڈائیو لگا کر کیچ پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ پچ پر بری طرح گر گئے۔
گراؤنڈ میں موجود میڈیکل ٹیم کے پہنچنے پر حسن علی سر پکڑے شدید تکلیف اور نیم بے ہوشی کی حالت میں نظر آئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان سے باہر منتقل کر دیا گیا۔
تاہم 31 سالہ حسن علی 16ویں اوور میں دوبارہ میدان میں واپس آگئے جس سے واضح ہوا کہ انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جانا محض احتیاطی اقدام تھا۔
انہوں نے پہلے سیشن کے اختتام سے قبل ہی اپنی بولنگ دوبارہ شروع کردی ۔