پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ کا خودکش حملہ ناکام بنا کر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہری کو خراجِ عقیدت

  • ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم لیاقت نے شجاعت کی اعلی مثال قائم کی، محسن نقوی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہری لیاقت کو سلام عقیدت پیش کیا ہے۔

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم لیاقت نے شجاعت کی اعلی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ شہری لیاقت نے جان دے کر خوارجیوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہری لیاقت نے خود قربانی دے کر کئی زندگیوں کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ شہید شہری لیاقت قوم کا ہیرو ہے،شہری لیاقت کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔شہید لیاقت جیسے بہادر شہری پاکستان کی شان ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر واقع خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔