کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 616 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 616 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3772 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کے اضافے سے 7821 روپے ہوگئی۔