کھیل

بابراعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

  • بابراعظم کی مسلسل عمدہ کارکردگی نےانہیں پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل کردیا
شائع اپ ڈیٹ

پشاور زلمی کے اسٹار بلے باز بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ انہوں نے لیگ میں اپنی چوتھی سنچری اسکور کرکے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

منگل کو کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 59 گیندوں پر 103 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی چوتھی پی ایس ایل سنچری مکمل کی۔

اس کارنامے کے بعد وہ عثمان خان کے ساتھ اس ریکارڈ میں برابر آگئے ہیں جو اب تک لیگ میں 4 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

بابراعظم کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے نہ صرف انہیں نمایاں مقام دلایا بلکہ انہیں پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں بھی شامل کردیا ہے۔

دوسری جانب عثمان خان نے بھی 35 میچز میں 4 سنچریاں بناکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ان کا بہترین انفرادی اسکور 120 رنز ہے۔

دیگر نمایاں بلے بازوں میں کامران اکمل شامل ہیں جنہوں نے 75 میچوں میں 3 سنچریاں اسکور کیں اور ان کا بہترین اسکور 107 ناٹ آؤٹ ہے۔

اسی طرح رائلی روسو نے 104 میچوں میں 3 سنچریاں بنائیں جن میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 121 رنز رہا۔

مزید برآں فخر زمان بھی 3 سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے 105 میچوں میں 115 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔