کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 778 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 778 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار808 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ ایک ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کی کمی سے 8 ہزار 358 روپے ہوگئی۔