دنیا

امریکی فوج کا کیریبین میں ایک اور کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک

  • یہ کشتی کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی، امریکی فوج
شائع April 20, 2026 اپ ڈیٹ April 20, 2026 09:52am

امریکی فوج کی جنوبی کمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک حملے کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں سمندر میں کھلے پانی پر چلنے والی ایک چھوٹی کشتی پر دھماکے کو دکھایا گیا ہے۔

جنوبی کمان کے مطابق یہ کشتی کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی۔

ایک اعلیٰ امریکی دفاعی اہلکار کے مطابق، امریکی فوج اب تک منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتیوں پر 45 حملوں کے دوران 157 افراد کو ہلاک کر چکی ہے، جنہیں منشیات کے نیٹ ورکس کے ارکان یا ان سے وابستہ افراد قرار دیا گیا ہے۔