دنیا

تیل بردار جہازوں کا قافلہ خلیج سے روانہ، ویسل ٹریکنگ ڈیٹا

  • گروپ میں ایل پی جی لے جانے والے چار بحری جہاز اور تیل کی مصنوعات و کیمیکل لے جانے والے متعدد ٹینکرز شامل تھے
شائع اپ ڈیٹ

آبنائے ہرمز سے ہفتے کو تیل بردار جہازوں کے بڑے قافلوں نے گزرنا شروع کر دیا ہے۔

ویسل ٹریکنگ ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ ہفتے کو ٹینکرز کا ایک قافلہ خلیج سے روانہ ہوتا اور آبنائے ہرمز سے گزرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

میرین ٹریفک کے ڈیٹا کے مطابق اس گروپ میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے جانے والے چار بحری جہاز اور تیل کی مصنوعات و کیمیکل لے جانے والے متعدد ٹینکرز شامل تھے جب کہ خلیج سے مزید ٹینکرز بھی ان کے پیچھے آرہے تھے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مستقل امن کے لیے سفارتی کوششیں عروج پر ہیں۔