دنیا
اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی تجدید معطل کر دی، رپورٹس
- جارجیا میلونی کا اپنی حکومت کی جانب سے دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید معطل کرنے کا فیصلہ
اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے پیشِ نظر ان کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعدد اطالوی خبر رساں اداروں نے میلونی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی روشنی میں حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم انہوں نے اس معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
میلونی ویرونا میں وائن انڈسٹری کی ایک نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔