دنیا
ترکیہ کا آبنائے ہرمز کیلئے نئی شرائط پر اظہار تشویش
- آبنائے ہرمز کو سفارتی ذرائع کے ذریعے کھولا جانا چاہیے، ہاکان فیدان
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز امریکا اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے نئی شرائط تجویز کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ اس آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے لیے کسی بین الاقوامی فورس کی نگرانی کا خیال کئی مشکلات سے دوچار ہے۔
وزیر خارجہ ہاکان فیدان، جو امریکا، ایران اور ثالث پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، نے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو سے گفتگو میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو سفارتی ذرائع کے ذریعے کھولا جانا چاہیے، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات جنگ کے خاتمے کے لیے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔