دنیا

پاکستانی فوجی دستہ جنگی طیاروں سمیت سعودی عرب پہنچ گیا، سعودی وزارتِ دفاع

  • تعیناتی کا مقصد مشترکہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے
شائع April 11, 2026 اپ ڈیٹ April 11, 2026 04:23pm

سعودی وزارتِ دفاع نے ہفتہ کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستے، بشمول لڑاکا طیارے، شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گئے ہیں۔

اپنے بیان میں وزارت نے کہا کہ اس تعیناتی کا مقصد مشترکہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔