کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 95 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 719 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ایک بار پھر 5 لاکھ کی سطح سے گرکر 4 لاکھ کی سطح پر واپس آگیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 95 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 719 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 145 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 15 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی سے 7 ہزار 884 روپے ہوگئی۔