کاروبار اور معیشت

ورلڈ کال ٹیلی کام کا بڑا اسٹریٹجک فیصلہ، متحدہ عرب امارات میں ذیلی کمپنی قائم کرنے کا اعلان

  • بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کمپنی کا نام تبدیل کر کے ورلڈ کال ٹیکنالوجیز لمیٹڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا
شائع April 9, 2026 اپ ڈیٹ April 9, 2026 01:08pm

ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس کے بورڈ نے بین الاقوامی آپریشنز سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں 100 فیصد ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کمپنی کا نام تبدیل کر کے ورلڈ کال ٹیکنالوجیز لمیٹڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم یہ تبدیلی ایس ای سی پی کی باضابطہ منظوری اور دیگر متعلقہ اجازت ناموں سے مشروط ہے۔

ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو سنہ 2001 میں پاکستان میں قائم کی گئی (انکارپوریٹڈ) تھی۔

کمپنی پاکستان میں وائرلیس لوکل لوپ (ڈبلیو ایل ایل) اور لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) خدمات فراہم کرتی ہے۔