✕
دنیا

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد متحدہ عرب امارات کا فتح کا دعویٰ

  • یو اے ای اس جنگ سے فاتح بن کر نکلا ہے جس سے بچنے کی ہم نے مخلصانہ کوشش کی تھی، صدارتی مشیر انور قرقاش کی ایکس پر پوسٹ
شائع اپ ڈیٹ

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدیدار نے بیان دیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ان کا ملک اس جنگ سے فاتح بن کر نکلا ہے۔

صدارتی مشیر انور قرقاش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک ایسی جنگ سے فاتح بن کر ابھرا ہے جس سے بچنے کی ہم نے مخلصانہ کوشش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ زیادہ وسائل، گہری سمجھ بوجھ اور مستقبل کی تشکیل پر اثر انداز ہونے کی بہتر صلاحیت کے ساتھ پیچیدہ علاقائی صورتحال کا مقابلہ کر سکیں۔