کاروبار اور معیشت

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

  • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78.28 روپے اضافہ کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اپریل کے لیے مائع پٹرولیم گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث سپلائی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78.28 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی زیادہ سے زیادہ قیمت 304.12 روپے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔

گیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3,588.59 روپے ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ یکم اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق مقامی اور درآمدی دونوں ایل پی جی پر ہوگا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت 3,101.25 روپے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے۔ نظرثانی شدہ قیمت میں مارکیٹنگ، تقسیم اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026