پاکستان

دودھ کی قیمت میں اضافہ: کراچی میں یکم اپریل سے تازہ دودھ 240 روپے فی لیٹر مقرر

  • کسی بھی فرد یا ایسوسی ایشن کو نوٹیفائیڈ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، حکام
شائع March 31, 2026 اپ ڈیٹ March 31, 2026 10:23pm

حکومت سندھ نے کراچی میں تازہ دودھ کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جس کے تحت یکم اپریل سے ریٹیل قیمت بڑھا کر 240 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، یہ بات کمشنر کراچی ڈویژن کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

31 مارچ کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ضروری اشیائے صرف سے متعلق قوانین اور منافع خوری کی روک تھام کے تحت کیا گیا۔

نظرثانی شدہ نرخوں کے مطابق ڈیری فارمرز دودھ 215 روپے فی لیٹر، ہول سیلرز 225 روپے فی لیٹر جبکہ ریٹیلرز 240 روپے فی لیٹر میں فروخت کریں گے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ کوئی فرد یا ایسوسی ایشن مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول نہیں کر سکے گی۔

اعلامیہ نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جائے گی۔

حکام نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ دودھ قابلِ پیمائش مقدار میں فروخت کیا جائے اور صفائی و معیار کے اصولوں کی پابندی کی جائے۔

یہ اضافہ شہر میں دودھ کی فراہمی کے نظام میں بڑھتی لاگت، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معیار سے متعلق مسلسل خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔