دنیا
قطر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران 7 افراد چل بسے
- قطر اور ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر تباہ ہوا
قطر اور ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوا، جس کے بارے میں قطری وزارت نے مزید وضاحت کی کہ یہ حادثہ معمول کی ڈیوٹی کے دوران پیش آیا۔
دونوں ممالک کی وزارتِ دفاع کے مطابق مرنے والوں میں قطر کی مسلح افواج کے چار اہلکار، قطر،ترکیہ مشترکہ افواج کا ایک رکن اور دو ٹیکنیشنز شامل تھے۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریہ ترکیہ اور ریاستِ قطر کے درمیان فوجی تعاون اور ہم آہنگی کی سرگرمیاں موجودہ معاہدوں اور منصوبوں کے فریم ورک کے تحت بلا تعطل جاری ہیں۔