دنیا

جنوبی کوریا کی کار پارٹس فیکٹری میں آگ لگنے 50 افراد زخمی

  • نیشنل فائر ایجنسی نے ڈیجیون میں آگ بجھانے کے لیے قومی سطح پر کارروائی کا عندیہ دیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعہ کو اطلاع دی کہ جنوبی کوریا کے شہر ڈیجیون میں کار پارٹس کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 35 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل فائر ایجنسی نے ڈیجیون میں آگ بجھانے کے لیے قومی سطح پر کارروائی کا عندیہ دیا۔ ڈیجیون دارالحکومت سیول سے تقریباً 160 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے تقریباً 240 اہلکار تعینات کیے گئے۔

وزیر اعظم کم من سیک نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

نیشنل فائر ایجنسی کے ترجمان سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔