کاروبار اور معیشت

زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 16.34 ارب ڈالر ہو گئے

  • ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.6 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
شائع March 12, 2026 اپ ڈیٹ March 12, 2026 08:28pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 16.34 ارب ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 6 مارچ تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.60 ارب ڈالر کی سطح پر رہے۔ ذخائر کی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 16.34 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس، جبکہ 5.26 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔

اس طرح مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے اثاثوں کو ملا کر پاکستان کے کل مجموعی مائع ذخائر 21.60 ارب ڈالر بنتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ 6 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر اس کے ذخائر میں ہونے والے اضافے کے بعد مجموعی رقم 16,341.1 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔