پاکستان

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

  • تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری آن لائن کلاسز بھی جاری رکھی جائیں گی، اعلامیہ
شائع March 10, 2026 اپ ڈیٹ March 10, 2026 03:39pm

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کل سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے, تاہم اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

آج نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کل سے 31 مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔

سندھ کابینہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود طلبہ کے امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی لیے جائیں گے اور امتحانی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سندھ بھر میں ضروری آن لائن کلاسز بھی جاری رکھی جائیں گی۔

سندھ حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران آن لائن تدریسی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔