کھیل

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

  • بھارت ٹرافی کا دفاع، ہوم گراؤنڈ پر جیت اور تیسرا عالمی ٹی 20 ٹائٹل حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا
شائع March 8, 2026 اپ ڈیٹ March 8, 2026 10:30pm

بھارت نے احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر پہلی بار اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے اور ریکارڈ تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں 86,000 سے زائد تماشائیوں کے سامنے سنجو سیمسن کی 46 گیندوں پر 89 رنز کی طوفانی اننگز نے بھارت کو 255 رنز کے پہاڑ جیسے مجموعے تک پہنچایا، جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 159 رنز پر ڈھیر کر دیا۔