بینک آف پنجاب کی بی او پی ایکسچینج میں 1 ارب روپے کے اضافی سرمائے کی منظوری
- فیصلہ 17 فروری 2026 کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں لیا گیا
بینک آف پنجاب (بی او پی) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے بی او پی ایکسچینج پرائیویٹ لمیٹڈ میں 1.0 ارب روپے کے اضافی سرمائے کی منظوری دے دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ فیصلہ 17 فروری 2026 کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ریگولیٹری سرمائے کی لازمی شرائط کو پورا کرنے اور کاروبار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
بینک آف پنجاب (بی او پی) نے سال 2025 میں 35.80 ارب روپے کا اپنا اب تک کا سب سے زیادہ قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد کی غیر معمولی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
پروویژنز سے قبل کمپنی کا آپریٹنگ منافع بھی 99 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 40.74 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
بورڈ نے سال 2025 کے لیے 1.50 روپے فی شیئر حتمی نقدی منافع کا اعلان کیا ہے، جو کہ اس سال کے لیے پہلے سے ادا شدہ 1 روپے فی شیئر کے عبوری نقدی منافع کے علاوہ ہے۔