پاکستان
آئی این ایم او ایل اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے مرکز کے معاہدے پر دستخط
- ڈائریکٹر جنرل نے انمول کو آئی اے ای اے تعاون مرکز کے طور پر نامزد کرنے والی ایک تختی پیش کی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نےانسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی (انمول) لاہور اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون کے مرکز کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے دستخط کئے۔
ڈائریکٹر جنرل نے انمول کو آئی اے ای اے تعاون مرکز کے طور پر نامزد کرنے والی ایک تختی پیش کی۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔