کھیل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی
- 170 رنز کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم 146 رنز پر ڈھیر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا .
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 169 رنز بنائے۔
170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔