مارکٹس

ایس ای سی پی: 24,958 غیر فعال کمپنیوں کی فہرست جاری، ریکارڈ سے نام خارج

  • ان غیرفعال کمپنیوں کا تعلق مختلف شہروں سے ہے
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جنوری 2026 تک 24 ہزار 958 غیر فعال کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

ان غیرفعال کمپنیوں کا تعلق مختلف شہروں سے ہے جن میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر، گلگت اور اسلام آباد شامل ہیں۔

فہرست میں پرائیویٹ کمپنیاں، سنگل ممبر کمپنیاں، سیکشن 42 کمپنیاں اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں جنہیں ایس ای سی پی کی جانب سے غیر فعال قرار دیا گیا ہے۔

بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ماہر نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے اپنے ریکارڈ سے غیر فعال کمپنیوں کے نام خارج کردیے ہیں تاکہ ان کمپنیوں کے رجسٹریشن ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے جو کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں شامل نہیں تھیں۔ ان غیر فعال کمپنیوں کو اپنے کھاتوں سے نکالنے کا مقصد رجسٹرڈ کمپنیوں کے کام کاج کے طریقہ کار کو بہتر اور سہل بنانا ہے۔ ایس ای سی پی کے رجسٹر سے غیر فعال کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد کو حذف کردیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026