کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مزید مہنگا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کے نمایاں اضافے سے ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر کی حد کراس کرگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کے نمایاں اضافے سے ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر کی حد کراس کرکے 5 ہزار 20 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار898 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 346 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 615 روپے ہوگئی۔